Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوہری مذاکرات سے قبل ایرانی وفد کی چینی اور روسی سفارت کاروں سے ملاقاتیں

Now Reading:

جوہری مذاکرات سے قبل ایرانی وفد کی چینی اور روسی سفارت کاروں سے ملاقاتیں
Advertisement

امریکہ اور دیگر ممالک کی وجہ سے 5 ماہ تک تعطل کا شکار رہنے والے ایران کے جوہری مذاکرات کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کو جوہری طاقت کے حصول سے روکنے کے لیے عالمی طاقتوں کے پاس آپشنز محدود ہوجائیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق جوہری مذاکرات سے قبل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے وفد نے چینی اور روسی سفارت کاروں سے مختلف نوعیت کی ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ میں ایران کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’ایرانی وفد کی قیادت علی باقری نے کی اور یہ اسے وقت میں ہوئیں جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے گئے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے متنبہ کیا تھا کہ ایران اپنے جوہری ذخیرے میں اضافہ کر رہا ہے۔

ایران جوہری معاہدہ

Advertisement

آئی اے ای اے نے 17 نومبر کو اپنی خفیہ سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرے میں مزید اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی افزودہ شدہ یورینیم کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی طاقتیں تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پیر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی طرف سے معطل کیے گئے مذاکرات پانچ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے جن میں بڑی طاقتیں بھی شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں عالمی ایٹمی معاہدے سے الگ ہو کر ایران پر وہ پابندیاں دوبارہ عائد کر دی تھیں جو معاہدے کی شرائط کے تحت اٹھائی جا چکی تھیں۔

بعد ازاں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن متعدد مرتبہ یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ ایران کی طرف سے معاہدے کی اصل شرائط پر واپسی کی صورت میں معاہدہ بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

Advertisement

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر