Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 کا مقبول ترین اسمارٹ فون کون سا ہے ؟

Now Reading:

2021 کا مقبول ترین اسمارٹ فون کون سا ہے ؟
موبائل

موبائل

دنیا بھرمیں اینڈروئیڈ موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس میں الگ الگ کمپنیوں کے منفرد ڈیزائن مختلف فیچرز کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود آئی فون کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی کی بات کریں تو یہ اعزاز سام سنگ اور شیاؤمی کو حاصل ہے جو اینڈروییڈ موبائل فون کے علاوہ دیگر الیکٹرانک ڈیوائسزبھی بناتے ہیں جو سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں لیکن حیران کن طور پر رواں سال سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون اینڈروییڈ نہیں ہے۔

دنیا بھرمیں اسمارٹ فون بیچنے والی مارکیٹ کے اعدادو شمار بتانے والی ویب سائٹ ’’آئی ڈی سی‘‘ نے رواں سال کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں جنوری سے ستمبر یعنی 9 ماہ کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون ’آئی فون 12‘ ہے جب کہ مجموعی طور پر اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 موبائل فون کی فہرست میں آئی فون کے 4 ماڈل شامل ہیں جب کہ اس فہرست میں واحد فون سام سنگ کا گلیکسی ماڈل ہے۔

Advertisement

سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت ہونے والی فہرست میں ’آئی فون 12‘ پہلے ’گلیکسی اے 12‘ دوسرے ، ’آئی فون 11‘ تیسرے ، ’آئی فون 12 پرومکس‘ چوتھے  اور ’آئی فون 12 پرو ‘ پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’آئی فون 13‘ رواں سال کے تیسری سہ ماہی میں ہی فروخت ہونا شروع ہوا اور ابھی تک اس کی فروخت اتنی نہیں ہوئی جس کے باعث اسے اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تاہم لوگوں کی جانب سے آئی فون 13 کی ڈیمانڈ سے ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اس فہرست میں اگلی بار یہی فون آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر