Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا اقاموں، خروج عودہ اور وزٹ ویزے کی مفت توسیع سے متعلق اہم اعلان

Now Reading:

سعودی عرب کا اقاموں، خروج عودہ اور وزٹ ویزے کی مفت توسیع سے متعلق اہم اعلان
سعودی عرب
Advertisement

سعودی عرب نے اقاموں، خروج عودہ اور وزٹ ویزے میں 31 جنوری تک مفت توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب خبر رساں اداروں نے سعودی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایسے ممالک جہاں سے کورونا وبا کے باعث مملکت آمد پر پابندی عائد ہے، وہاں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع ہوجائے گی۔

اس میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022  تک توسیع کی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ توسیع خود کار نظام کے تحت کسی فیس کے بغیر کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی قومی پالیسی کے تحت توسیع پر عملدرآمد کے احکام جاری کیے اور یہ سب کووڈ 19 کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی شہریوں نیز مقیم غیر ملکیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ حفاظتی تدابیر کے تحت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ توسیع کی کارروائی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت ہو گی، اس کے لیےغیر ملکیوں کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر اور نہ  بیرون ملک، سعودی سفارتخانوں یا قونصلیٹس سے رجوع کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر