Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا

Now Reading:

آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا
گاڑیوں کی قیمت

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن امداد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اظہار کر رہا ہوں کہ 20 نومبر کو کار کیرئیر گاڑیوں کو لوڈ کر کے نکالا، ہمارے کار کیریر کے عملہ کو ڈبل کیبن والوں نے اغواء کیا اور کنڈیارو میں 2 برینڈنیو لینڈ کروزر لیکر فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی گئی، گورنر سندھ کو ہم نے شکایت کی انہوں نے آئی جی سے رابطہ کیا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے، ہم نے سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پھر ایک واقعہ رونما ہوا، پورٹ قاسم سے ریوو اور کرولا برینڈنیو گاڑیاں لیکر پشاور بھیجا جارہا تھا، پھر اسی گاڑی نے دوبارہ نئی گاڑیاں لیکر فرار ہوگئے، صبح 8 بجے ہمارے ملازم نے بتایا کہ ہمیں میرپور خاص سے اغواء کیا اور پھر خیرپور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر چھوڑا گیا، قیمتی گاڑیاں چھینی اور اتاری جاری ہیں۔

امداد حسین نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کل سے پورے پاکستان میں کار کیرئیر کا کام بند کر رہے ہیں، ہم 25 نومبر سے کار کیرئیر والےغیر معینہ مدت تک ہڑتال پر جا رہےہیں اور لوڈنگ بند کر رہے ہیں، جب تک قانون نافذ کرنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں جب تک ہمارے تحفظ کا بندوبست نہں ہوتا ہم کام بند رکھیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ صدر آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن امداد حسین نے مزید کہا کہ اٹھائی جانے والی گاڑیوں میں ایک ترکش ایمبیسی کی گاڑی تھی، دوسری گاڑی ایک سینیٹر کے نام پر بک کروائی گئی تھی، دونوں گاڑیاں ابھی تک ریکور نہیں ہوسکی، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ کراچی کی لگی ہیں۔

یونائیٹڈ گڈزٹر انسپورٹ الائنس پاکستان غلام یاسین خان کا کہنا تھا کہ متواتر یہ واقعات رونما ہو رہے ہیں، اگر حکومت نے ہمارے تحفظ کا کام نہیں کیا تو ہم  72 گھنٹوں میں گڈز کا کام بند کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر