Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت 28 نومبر کو ترکمانستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

صدر مملکت 28 نومبر کو ترکمانستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت 28 نومبر کو ہونے والے ای سی او کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم کے ترکمانستان میں ہونے والے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی صدارت ترکمانستان کے صدر کریں گے اور اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور شریک رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ای سی او ایک علاقائی اقتصادی تجارت اور ترقی کی تنظیم ہے جسے 1985 میں قائم کیا گیا تھا۔ پاکستان، ایران اور ترکی اس کے بانی رکن ہیں، 1992 میں آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان اور افغانستان ای سی او کے رکن بنے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2017 میں اسلام آباد میں 13ویں ای سی او سمٹ کی میزبانی کی تھی اور 14ویں ای سی او سمٹ کی میزبانی ترکی نے ورچوئل فارمیٹ میں کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر