Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے مکمل تیار ہے، الیکشن کمشنر پنجاب

Now Reading:

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے مکمل تیار ہے، الیکشن کمشنر پنجاب

غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے مکمل تیار ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے جو بن رہی ہے اس میں ہمارے بہت سے موضعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ہزار ووٹرز ڈی ایچ اے میں رہتے تھے، وہ لوگ جہاں بھی ہیں اپنا شناختی کارڈ پر ایڈریس درست کروائیں۔

غلام اسرار نے کہا کہ ڈی ایچ کے مواضعات میں رہنے والے جہاں منتقل ہوئے ہیں وہ اپنا پتہ درست کروالیں، وہ لوگ جو ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہیں وہاں کا پتہ درج کروالیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر کمیشن میں میٹنگ ہورہی ہیں، 31 دسمبر تک جو بلدیاتی ممبران ہیں ان کی مدت ختم ہوجائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے مکمل تیار ہے، 2018 کے الیکشن شفاف تھے زبانی جمع خرچ ہے کہ الیکشن درست نہیں تھے، اب تک کسی بھی پارٹی نے کوئی درخواست نہیں دی۔

غلام اسرار خان نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن خانیوال اور لاہور میں ہونے جارہا ہے، الیکشن کمیشن کی الیکشن کروانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2023 کا الیکشن شفاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر