
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک میں امیر اور غریب کے لیے دو قانون ہیں۔
سراج الحق نے عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دو نہیں ایک پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے بیماری میں اضافہ کیا جبکہ عمران خان نے کرپشن میں بھی اضافہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں بھی یہی مسئلہ تھا ، ہم نے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، نواز شریف نے بھی اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھا جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں جھوٹ تھا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ 60 روز قبل پینڈورا پیپرز منظر عام پر آئے، پینڈورا پیپرز میں کرپٹ سیاستدانوں کے نام آئے جبکہ پانامہ کیس میں بھی 436 لوگوں کے نام آئے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پینڈورا پیپرز میں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے لوگوں کے نام آئے ،میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا,تبھی میں سپریم کورٹ گیا۔
اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ظالم اشرافیہ جونکوں کی مانند عوام کا خون چوس رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مزدوری کر کے پیسہ ملک میں لاتے ہیں اور حکمران باہر بھیج رہے ہیں ، حکومت کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل موجود نہیں ہے ، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں، مسائل کی وجہ چند خاندان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل لوگوں پر تینوں بڑی جماعتیں بات نہیں کرتیں ، سپریم کورٹ اس لیے گئے تاکہ جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹا اور باہر بھیجا، ان کا احتساب ہو۔
سراج الحق نے کہا کہ وہ شخص بہت ہی غیرسیاسی ہو گا جو ان تینوں پارٹیوں میں فرق محسوس کرتا ہے ، ملک میں غربت اور بے روزگاری کی وجہ تینوں سیاسی جماعتیں ہیں ، پی ٹی آئی کے دور میں ادارے مزید برباد ہوئے ، حکمران ایوان، عدالت، نیب اور الیکشن کمیشن پر کنٹرول چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اور نہ بنے گی ، ہماری امیدوں کا مرکز و محور پاکستان کی عوام ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج17نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کا دھرنا 28نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا ، ملک کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News