Advertisement

بابر اعظم سے خواتین سے متعلق نامناسب سوالات پر ندا یاسر تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کی میزبان ندا یاسر اِن دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ماضی میں کیے گئے انٹرویو کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے 2018میں بابر اعظم کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی موجود تھے۔

دوران انٹرویو ندا یاسر بابر اعظم سے ان کی شادی کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں، ندا نے پوچھا کہ بابر کو اپنے لیے کیسی لڑکی کی تلاش ہے، جس پر بابر نے کہا کہ لڑکی سمجھدار ہونی چاہیے۔

ندا یاسر نے پھر بابر اعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ایسی لڑکی چاہیے جو آپ کو بیڈ ٹی دے، صبح آپ کے کپڑے استری کرے اور آپ کیلئے کھانا پکائے؟ جس پر بابر نے طنزیہ جواب دیا کہ کیا میں بچہ ہوں جو صبح اسکول جاتا ہے، مجھے شادی کے لیے ایسی لڑکی چاہیے جو مجھے اور میرے گھر والوں کو سمجھے۔

سوالوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ندا نے لڑکی کی ظاہری شخصیت پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا لڑکی کی آنکھیں بڑی ہونی چاہئیں؟ قد لمبا ہو، بال لمبے ہوں یا پھر چھوٹے قد کی اور موٹی لڑکی بھی چلے گی؟بابر نے جواب دیا کہ مجھے یہ سب چیزیں نہیں چاہئیں، بس ایسی لڑکی ہو جو مجھے اور میرے گھر والوں کو سمجھے۔

Advertisement

ندا یاسر نے پھر سوال کیا تو کیا آپ کیلئے موٹی اور چھوٹے قد کی لڑکی ٹھیک ہوگی؟ جس پر قومی کرکٹر نے جواب دیا کہ بہت زیادہ موٹی نہیں بس نارمل ہونی چاہیے۔

ندا نے پوچھا کہ سانولی لڑکی بھی چلے گی یا آپ کو گوری رنگت والی لڑکی چاہیے؟ جس پر بابر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے کوئی بھی لڑکی چلے گی۔

ندا کا یہ پرانا انٹرویو ایک مرتبہ پھر موضوعِ بحث ہے جس پر صارفین غصے کے ساتھ ندا یاسر کے الفاظ کے چنا ؤپر تنقید کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version