Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے بارے میں سوچا تک نہیں، سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے اپنا دوغلہ پن ظاہر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار دیار غیر میں بسنے والوں کو ان کا حق واپس کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا ہے۔

دوسری جانب وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب میں اوورسیز پاکستانیو ں کے مسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

وفد نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیو ں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی پر آپ کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد میں سید قمر رضا، رانا عبدالستار، عمران خلیل، عمر اسحاق اور امتیاز احمد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر