کراچی کو خوبصورت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب

شبین رضاویب ایڈیٹر

26th Nov, 2021. 11:44 am
مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ شہر قائد ہم سب کا ہے، اس کو خوبصورت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ضلع شرقی میں الطاف حسین بریلوی روڈ کا دورہ کیا اور پرانے برج روڈ کی کارپیٹنگ کا جائزہ لیا۔

اس مو قع پرکے ایم سی کے محمکہ انجنیئرنگ کے عملے نے انہیں بریفنگ دی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ یہ لیاری ندی پر واقع روڈ ہے پچھلے کئی سالوں سے اس روڈ کی حالت خراب تھی۔ روڈ بننے اور کارپیٹنگ سے لوگوں کو اس سے آسانی ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو بہتر بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی کو خوبصورت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن اور دیگر بھی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ تھے۔

Square Adsence 300X250