Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

Now Reading:

لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ایس ڈی اوز/ سپروائزرز کے لئے سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد گیا گیا ہے

         لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لیسکو ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب کی زیرِ نگرانی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 40 افسران/لائن اسپرنٹنڈنٹ کے لیئے کوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی تنویر احمد اور پرنسپل ریجنل ٹریننگ سینٹر شعیب عاصم نے شرکت کی، اسسٹنٹ منیجر سیفٹی حیدرسعید رانا اور اسسٹنٹ منیجر ریجنل ٹریننگ سینٹر محمود اسلام  نے ٹریننگ کے شرکاء کو کوئیک امپیکٹ سیفٹی ٹریننگ کے حوالے سے لیکچر دئیے۔

ریجنل ٹریننگ سینٹرمیں منعقد کیئے گئے اس ٹریننگ کورس کا مقصد مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران میں روز مرہ اور انتہائی مشکل حالات کے دوران سیفٹی کے نظام سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ ایس ڈی اوز/ اسپر وائزرز اس حوالے سے بتائی گئی تکنیک کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں

ڈپٹی منیجر سیفٹی تنویر احمد نے سیفٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیلڈ افسران و ملازمین کو چاہیے کہ سیفٹی کے اصولوں کی پاسداری کریں، لائن پر کام کرنے سے پہلے سیفٹی کا خاص خیال رکھیں لائن کو دونوں جانب سے ارتھ کرنے کے ساتھ ساتھ نیوٹرل کو بھی ارتھ کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ لائن پر کام مت کریں اور اپنی ٹی اینڈ پی پوری رکھیں۔انہوں نے ٹریننگ میں شریک ملازمین سے سیفٹی کے اصولوں پر کاربند رہنے کے لئے وعدہ بھی لیا۔

ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے بتایا کہ لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور آفیشلز کے لیئے ٹریننگز اور ورکشاپ کا انعقاد باقاعدگی کے ساتھ کروانے میں مصروفِ عمل ہے تاکہ لیسکو افسران اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیئے ان کی اجتماعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے گی اور آخر میں ٹریننگ کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر