Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Now Reading:

جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  جمعرات سے ہفتے کے درمیان بارشوں کا ایک طاقتور شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ 3 نومبر کی رات تاجستان سے پاکستان میں داخل ہوگا جس کی باعث 4 سے 6 نومبر کہ درمیان اسلام آباد،گلگت بلتستان، کشمیر ،شمالی خیبرپختونخواہ کہ شمالی علاقوں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بحیرہ عرب کہ شمال مشرق میں آنے والے دنوں میں سائیکلون تشکیل پانے کہ امکانات ہیں،اگر ایسا ہوگیا تو 10 نومبرکے بعدسندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں میں اسکے اثرات سے بارش ممکن ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے، یہ کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر