وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا جائیگا۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے معاہدے کے مطابق حکومت پابندی ہٹا رہی ہے ، پنجاب حکومت کی سفارش پر ٹی ایل پی سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزراء کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی جامعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔
حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد سےمتعلق پنجاب سب کیبنیٹ کمیٹی امن وامان اجلاس میں پیشرفت بھی ہوئی ، اجلاس میں مذہبی جماعت کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔
مذہبی جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News