بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے جانا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اور رہائش کا انتظام وہ خود کرینگے تاہم ا سٹیڈیم میں ان کے بیٹھنے کیلئے باعزت جگہ ہونی چاہیئے۔
چیف فنانشل آفیسر نے کہا کہ وہ اس بارے میں 24گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرییں گے۔
اجلاس میں سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کا کیا معیار ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کو مقامی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتی۔
سیکرٹری آئی پی سی محسن مشتاق نے بتایا کہ ٹیلنٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جاتی ہے،زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق متوسط یا غریب گھرانوں سے تعلق ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے صوبے سے بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News