Advertisement

پاکستان میں غیر ملکی ہاکی ٹیمیں سفر نہیں کرتی، آصف باجوہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ہاکی ٹیمیں سفر نہیں کرتی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ، ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کا زوال 80 کی دہائی سے شروع ہوگیا تھا، جب سے ہاکی آسٹروف پر گئی پاکستان کا زوال شروع ہوا۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ نمبر ون سے 17ویں نمبر پر کھڑی ہے، پاکستان ہاکی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی، کورونا نے بھی بہت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ہاکی ٹیمیں سفر نہیں کرتیں، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اگر آتی ہے تو تمام سپورٹس پر مثبت اثر پڑیگا۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال سے صرف ساڑھے 17 لاکھ روپے پاکستان ہاکی کو ملے جو ناکافی ہیں، فنڈز نہ ہونے کی وجہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ نہیں کروا سکتے۔

Advertisement

آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹر ناگزیر ہے، ایف آئی ایچ کے ساتھ معاہدہ کیا جہاں پاکستان کے کوچز تربیت لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version