Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی چار سالہ کارکردگی

Now Reading:

ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی چار سالہ کارکردگی

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی چار سالہ  کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد کی براہ راست ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔ جبکہ 23 سے زیادہ کیسسز میں بلاواسطہ 77 ارب روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ۔

شہزاد سلیم کے دور میں ساٹھ ارب روپے سے زائد کے شواہد اکٹھے کرکے کیس عدالتوں میں دائر کئے، نیب لاہور کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری موجودہ ڈی جی کے دور میں ہوئی.

رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی محکموں کو ریکوری کروانے میں نیب لاہور نے موجودہ قیادت کی سربراہی میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق 4  سالہ دور میں مجموعی طور پر 77 ارب 85 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی گئی، 4 سالوں میں ان ڈائریکٹ ریکوری کی صورت میں 77 ارب روپے سے زائد کی برآمدگی کروائی گئی۔

Advertisement

وفاقی اداروں کی فہرست میں واپڈا کو سب سے زیادہ 5 ارب 50 کروڑ، پاک پی ڈبلیو ڈی 27 کروڑ، پاکستان ریلویز 17 کروڑ، اسٹیٹ لائف انشورنس 4 کروڑ 75 لاکھ، پاک جنرل انشورنس 8 کروڑ 62 لاکھ روپے کی برآمدگی کروائی گئی۔

دیگر وفاقی اداروں میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، ایف بی آر 8 کروڑ 70 لاکھ، اے جی آفس 3 کروڑ 28 لاکھ، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ 7 کروڑ 24 لاکھ اور این ٹی ایس کو 4 کروڑ 58 لاکھ روپے ریکور کروائے گئے۔

نیب لاہور نے ہائوسنگ سیکٹر میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 33 ارب 86 کروڑ کی ریکوری جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں ساڑھے 6 ارب کی ریکوری ممکن بنائی۔

نیب لاہور نے ایل ڈی اے 2 ارب 96 کروڑ، بینکنگ سیکٹر 1 ارب 14 کروڑ، پنجاب کوآپریٹو بینک کو 1 ارب 67 کروڑ ریکور کروائے۔

حکومت پنجاب کو مختلف مقدمات میں 1 ارب 72 کروڑ، سرگودھا یونیورسٹی 10 کروڑ 18 لاکھ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ 11 کروڑ، پنجاب مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 73 کروڑ جبکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو 70 کروڑ کی ریکوری کروائی گئی۔

نیب رپورٹ کے مطابق دیگر اداروں میں اے جی آفس پنجاب، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مکمہ فوڈز پنجاب، پنجاب ہائی وئیز، پنجاب رورل ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر متعدد محکمہ جات شامل ہیں۔

Advertisement

I

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فہد مصطفیٰ نے پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا
پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی
دینی مدارس کا بل؛ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی
اداروں کی بربادی کا آغاز دیکھیں تو ایم کیوایم کا چہرہ نظر آئے گا، سعید غنی
حکومت ڈیجٹل ایکو سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
سوشل میڈیا پر شرانگیز پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان قانونی شکنجے میں آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر