Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

Now Reading:

سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

ملک میں سوتی دھاگہ اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں عمومی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں سوتی دھاگے کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.85 فیصد اور ستمبر کے مہینے میں ماہانہ بنیادوں پر 0.95 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح سوتی ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.40 فیصد اور ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر 0.21 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں سوتی دھاگہ 864200 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 856940 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی، ستمبر میں ملک میں 288075 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 0.95 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 285375 ٹن سوتی دھاگہ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 262620000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.40 فیصد زیادہ ہے۔

Advertisement

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 261567000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی، ستمبر میں ملک میں 87510000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوار ہوئی، گزشتہ سال ستمبر میں 87330000 مربع میٹر تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 5.15 فیصداور ستمبر کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر 1.19 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے؛ بڑا اضافہ ہوگیا
اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ  
چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر