وزیراعظم کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب کرینگے، اسد عمر نے بتا دیا

شبین رضاویب ایڈیٹر

28th Nov, 2021. 11:30 am
اسد عمر

وزیراعظم کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب کرینگے، اس حوالے سے اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ‏گزشتہ روز کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Square Adsence 300X250