Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزرگوں کے لیے کھانا نرم بنانے والی مشین

Now Reading:

بزرگوں کے لیے کھانا نرم بنانے والی مشین

ایک 25 سالہ نوجوان پورا چرغہ کھاسکتا ہے لیکن ایک 70 سالہ بزرگ شاید ایک پیالہ یخنی بھی مشکل سے پی سکتا ہو۔ اسی کمی کو دیکھتے ہوئے پیناسونک کے کھانے کو غیرمعمولی حد تک نرم اور قابلِ تناول بنانے والی ایک مشین تیار کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی میں موجود دو خواتین انجینیئروں نے اسے تیار کیا ہے۔ اس کا نامی ڈیلی سوفٹر رکھا گیا ہے۔ جاپان میں طویل عمری کی بنا پر 80 سے 90 سال تک کے بزرگ عام ہیں اور اعصابی کمزوری یا دانتوں کی قوت نہ ہونے کی وجہ سے وہ نرم اور ہلکی غذا کے محتاج ہوتے ہیں۔

اسی ضرورت کے تحت ڈیلی سوفٹر ایجاد کیا گیا ہے۔ یہ بطورِ خاص چاولوں کو اتنا نرم کرتا ہے کہ وہ سو سال کے بزرگ کے حلق سے بھی نیچے اترسکتے ہیں۔ دوسری جانب مرغی اور دیگر اقسام کے گوشت کو یہ 120 درجہ سینٹی گریڈ پر گرم کرکے اسے باریک اور نرم ترین ریشوں میں بدلتا ہے جنہیں نگلنے میں بہت آسانی رہتی ہے۔

لیکن یاد رہے کہ یہی ایجاد بہت چھوٹے بچوں کےلیے بھی مزیدار کھانوں کو مزید نرم بناسکتی ہے۔ اگلے چند برسوں میں اس کی فروخت دنیا بھر میں شروع ہوجائے گی اور پیناسونک کی ذیلی فوڈ کمپنی ٖگفمو اسے فروخت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر