Advertisement

مکان مالک کا کئی سال بعد بہن بھائی کے قتل کا اعتراف

مکان مالک نے 4 سال بعد بہن بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سے 4 سال قبل اغواء ہونے والے شہری کی مکان کی کھدائی کے دوران نعش کی باقیات ملی تھیں، نعش کی باقیات ملنے کے بعد حراست میں لیے جانے والے مالک مکان ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے۔

پولیس حکام نے کہا کہ اغواء اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے نہ صرف مغوی بلکہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا اور بتایا کہ مغوی کو تیز دار آلے اور تقریبا 4 ماہ بعد ہمشیرہ کو ڈنڈوں سے وار کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق 2017 میں مغوی کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی کی ہی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا مقدمہ مغوی کے اغواء ہونے کے 4 ماہ بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش کی شناخت اس کے بھائی نے انگوٹھی اور مصنوعی دانت سے کی تھی، نعش کی باقیات ملنے پر پولیس نے ندیم نامی ملزم جو 4 سال قبل بھی تفتیش میں شامل رہا اس کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ملزم کے دوہرے قتل کے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version