Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے، سی پیک اتھارٹی

Now Reading:

کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے، سی پیک اتھارٹی

سی پیک حکام کا کہنا ہے کہ کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن پر 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی ، اس منصوبے کی تکمیل سے پچاس لاکھ کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق 6 سال کے تعمیراتی سفر کے بعد یہ منصوبہ بالآخر ڈائیورشن گیٹس کو بند کرنے میں کامیاب ہو گیااور اس نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

پاور پلانٹ پنجاب میں دریائے جہلم پر واقع ہے۔ 720 میگاواٹ کی استعداد کے ساتھ یہ ہر سال تین ارب کلو واٹ آورسے زیادہ صاف توانائی پیدا کر سکتا ہے۔

چائنا تھری گارجز کارپوریشن نامی ایک چینی انٹرپرائزنے اس منصوبے میں 1.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Advertisement

حکام کے مطابق یہ منصوبہ اپریل 2022 میں مکمل ہو جاۓ گا، یہ منصوبہ دریائے جہلم کے مقام پر واقع ہے، جس میں موجودہ مقامی براہ راست ملازمین کی تعداد 5000 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر