Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ اور عمرگل کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

Now Reading:

محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ اور عمرگل کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان
Advertisement

سابق لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا عارضی بیٹنگ کوچ جب کہ عمر گل کو بولنگ بنانے جانے کا امکان ہے۔

بول نیوز کے مطابق محمد یوسف اس وقت پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو عارضی طور پر قومی اسکواڈ کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مٰں عارضی بنیادوں پر کوچز مقرر کئے گئے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ سے ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کئے گئے تھے، جنوبی افریقا کے ورنون فلنڈر میگا ایونٹ کے بعد دورہ بنگلا دیش میں بھی قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے مستقل کوچز کے لئے جلد اشتہار دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لئے 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر