پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں مرکزی مقابلےجہلم میں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جہلم میں جاری پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں مرکزی مقابلوں میں آرمی،نیوی، ایئرفورس، سول آرمڈ فورسز،رینجرز اور اےایس ایف کے 2500 شرکا شامل ہیں.
اس کے علاوہ عام شہری بھی اس میگاشوٹنگ مقابلےمیں حصہ لےرہےہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مقابلے مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام پر مشتمل متعدد ایونٹس پر مشتمل ہیں، پاکستان آرمی اس مقابلےکی دفاعی چیمپئن ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرا آرمی ایونٹس میں 1024 نشانہ بازوں پرمشتمل 18 ٹیموں نےحصہ لیا، ملتان کور پہلے اور منگلاکور دوسرےنمبرپر رہی، سول آرمڈ فورسز کیٹگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس رنر اپ رہے۔
انٹرسروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیتے، یہ مقابلے30 نومبرتک جاری رہیں گے،اختتامی تقریب 2 دسمبر2021 کوہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News