Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ: برطانیہ میں دوبارہ ماسک پہننے کا ‘قانون’

Now Reading:

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ: برطانیہ میں دوبارہ ماسک پہننے کا ‘قانون’

جنوبی افریقہ میں نئے کورونا وائرس ویرینٹ ‘اومیکرون’ کے سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے جہاں دیگر پابندیاں نافذ کی ہیں وہیں دکانوں اور سپر مارکیٹس میں منگل سے تمام خریداروں کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے کہ دکانوں اور سپر مارکیٹس کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید نے بتایا کہ قواعد پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے اور منگل کو قانون بن جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ارکان پارلیمنٹ آئندہ 28 دنوں کے اندر قوانین پر ووٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانیہ میں چہرے کے ماسک سے متعلق قوانین میں نرمی کی گئی تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چہرے کو ڈھانپنے سے متعلق جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ خوردہ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں یہ تبدیلی جنوبی افریقی باشندوں سے منسلک کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 3 کیسز دریافت ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

جس کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقہ، نمیبیا اور بوٹسوانا سمیت 10 ممالک کو سرخ سفری فہرست میں شامل کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر