سلمان خان کا اپنی بہن کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

مریم اقبال

25th Nov, 2021. 03:54 pm

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا سے متعلق صحافیوں کی جانب سے چند سوالات پر دلچسپ جواب دے دیا۔

  دی انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ ارپیتا نے کس طرح آیوش کو اپنے خاندان سے متعارف کرایا اور اس پر آپ کا کیا ردعمل تھا؟

جس کے جواب میں سلمان خان نے بتایا ہے کہ ارپیتا میرے فلیٹ سے اوپر کی منزل پر رہتی تھی اور اسے جب بھی ہم سے ملنا ہوتا تھا تو وہ ہمیں اپنے اپارٹمنٹ میں بلاتی تھی اور ہم اس سے ملنے جاتے تھے۔

 اس سے قبل سہیل مجھے اس نوجوان کے بارے میں بتا چکا تھا ، سہیل کو ہماری فلم مائی پنجابی نکاح کے لیے ایک ایسا ہی اداکار چاہیے تھا ، سہیل نے اسے جم میں دیکھا تھا اور اس کے بارے میں مجھے بتایا تھا کہ وہ اس کردار کے لیے بہترین ہے اور میں نے سہیل کو اسے کاسٹ کرنے کی اجازت دے دی تھی مگر یہ نوجوان اس کے بعد جم میں سہیل کو ملا ہی نہیں تھا۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ میں نے اس نوجوان کو دیکھا تو ارپیتا سے پوچھا کہ کیا تم اسے جم میں ملی ہو؟ اس پر ارپیتا نے ہاں میں سر ہلا دیا۔

 پھر میں نے سہیل سے پوچھا کہ کیا یہ وہی ہے جسے تم نے جم میں دیکھا تھا اور فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟ اس پر سہیل نے بھی کہہ دیا کہ ہاں یہ وہی ہے ، دونوں کے جواب سن کر میں نے کہا کہ اب تو میں اس کے ساتھ مفت میں فلم بناﺅں گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ خان کہلانے والے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان 2014ءمیں آیوش شرما کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔

Square Adsence 300X250