ترجمان محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قلت کی حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے، محکمہ خوراک کے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے پاس اپریل 2022 تک کے استعمال کیلئے گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، آٹا بھی اپریل 2022 تک ضرورت کے مطابق وافر دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک کے پاس گندم کا 30 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سٹاک موجود ہے۔
ترجمان محکمہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ نومبر کے مقابلے میں 8 لاکھ ٹن زیادہ گندم دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی قلت کی حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News