دورہ نائیجیریا کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نائیجیریا میں دوسری پاک افریقہ کانفرنس میں اور سنگل کنٹری نمائش میں شریک ہونگے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران مشیر تجارت نائیجیریا میں دوسری پاک افریقہ کانفرنس میں اور سنگل کنٹری نمائش میں شریک ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق کانفرنس اور نمائش میں پاکستان سے 115 کاروباری وفود شرکت کریں گے، جس میں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، خوراک اور سبزیوں کی کمپنیاں شریک ہونگی۔
نائیجیریا میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش پیش کرینگی۔
واضح رہے کہ کانفرنس اور نمائش کا اہتمام وزارت تجارت کی طرف سے افریقہ پالیسی کے تحت کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News