جو بائیڈن کا کورونا کی نئی قسم کے خلاف نیا لاک ڈاون نہ لگانے کا عہد

Web Desk

30th Nov, 2021. 01:15 pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا کی نئی قسم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، امریکی عوام ویکسین کےذریعے اپنے آپ کو محفوظ کریں، امریکیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

امریکی صدر نے ڈاکٹر فاؤچی سمیت دیگر طبی مشیروں سے ملاقات کی ، ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ویکسین اومی کرون سے کچھ نہ کچھ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ کوروناکی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے۔

اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اومیکرون سے کیسےنمٹیں گے، اس متعلق جمعرات کوحکمت عملی کا اعلان کریں ‏گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، جبکہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے اقدامات بھی کیئے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو ’اومی کرون‘ کو مکمل سمجھنے کے لیے 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں۔

Square Adsence 300X250