Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں پہلی بار اسپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

پنجاب میں پہلی بار اسپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار
Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جنوبی کوریا کے سفیر سوو سنگپیو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی امور، دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکل ڈویلپمنٹ، صحت، سیاحت او ردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں کوریا نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

ملاقات میں عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور کوریا معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے، تجارتی اور ثقافتی وفود کے باہمی تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار فضا موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، ان زونز میں سرمایہ کاری پر کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے۔

دوسری جانب کوریا کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پنجاب حکومت کومختلف شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Advertisement

سوو سنگپیو نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا پر قابوپانے کے لئے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔

ملاقات میں کورین سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر