Advertisement

ضلع نیلم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،تنویر الیاس

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ضلع نیلم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آزاد کشمیر کے سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نے نیلم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیلم کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اوردفاع کیلئے نیلم سے بھمبر تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکن آپس میں اتفاق واتحاد قائم رکھیں، نیلم ویلی کے لوگ ایل او سی کے اس طرف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔

تنویر الیاس خان کا کہناتھا کہ آزادکشمیر پاکستان کادفاعی حصار ہے، معدنیات سے مالامال نیلم ویلی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کاکڑااحتساب ہو گا۔

Advertisement

آزاد کشمیر کے سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا  تھا کہ ضلع نیلم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور نیلم کی عوام ہمیشہ پاک فوج کاہراول دستہ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عوامی جلسے سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیرراجہ منصور خان، پیر مظہر سعید شاہ، تقدیس گیلانی،سردار گل خنداں،  راجہ الیاس خان، لائبہ کوثر و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version