
احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں، کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں، پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی، ای وی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر آئنیی اقدامات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ہرانے کے لئے ٹی ایل پی سے اتحاد کر رہا ہے، پی ٹی آئی جماعت تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی ن لیگ کے سیلاب کو روک نہیں سکتی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہدنیا میں 3 فیصد مہنگائی اور پاکستان میں 12 فیصد ہوچکی ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آنے والی نسلوں کو کئی ہزار ارب کے قرضوں میں دھنسا دیا ہے، پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہٹلر دور کے پارلیمنٹ کی یاد تازہ کر دی ہے، عمران خان ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فاشسٹ حکمرانی چاہتا ہے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہایم کیو ایم اور ق لیگ حکومت سے چمٹی رہی تو یہ عوام کا غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہموجودہ حکومت کو ق لیگ اور ایم کیو ایم آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے رویوں اور سیاست پر غور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News