Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہوگی، حماد اظہر

Now Reading:

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہوگی، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں بجلی پر ٹیرف بڑھانا پڑے گا، ٹیرف بڑھانے پرہم  نے پچھلے ماہ عمل بھی کیا، آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ انرجی کے شعبے میں خاطر خواہ کام ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہوگی، چند ماہ میں شاید بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

دوسری جانب شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے۔

شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہم ٹھیک راستے پر جارہے ہیں، ٹیکس  ریفارمز جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شفافیت لانی ہوگی، ٹارگٹڈ سبسڈی پرعمل کریں گے، اسٹیٹ بینک کو مزید اقدامات کرنے چاہیے، سرکاری اداروں کو کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنےکو کہا ہے، آئی ایم ایف نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا کہا ہے،پاور سیکٹر میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں 4 روپے ٹیرف بڑھانے کا کہا گیا تھا، میں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے، ملک میں مہنگائی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھانی ہے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو 30 روپے تک لے کرجانا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لینی ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پرعمل کر کے دکھائے گا، گورنر اگر ہم نے لگانا ہے تو پھراسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر