Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی جامشورو پہنچ گئے

Now Reading:

مخدوم شاہ محمود قریشی جامشورو پہنچ گئے

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جامشورو پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ایم این اے لال مالہی، ایم این اے جئے پرکاش لوہانا، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر، این ایم سی چیئرمین چیلارام کیولانی اور دیگر بھی وزیرخارجہ کےہمراہ موجود ہیں۔

 شاہ محمود قریشی ریلی کی صورت میں عمرکوٹ سے مٹھی پہنچیں گےجہاں ہندو برادری کی جانب سے منعقدہ دیوالی کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

واضح رہےکہ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ سندھ  کے سلسلے میں کل کراچی پہنچےتھے۔

ایئرپورٹ پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایم این اے لال مالہی، ایم این اے جئے پرکاش لوہانا، سربراہ قومی اقلیتی کمیشن چیلارام اور دیگر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔

Advertisement

اس سے قبل وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کی۔

یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد نے مسٹر نکولا پروکاسینی کی قیادت میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیرالجہتی، دو طرفہ تعاون کے فروغ علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان فریم ورک مہیا کرتا ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کا اگلا مرحلہ، دو طرفہ تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقہ امور شامل ہیں۔

ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری پر زور دیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو “جی ایس پی پلس” کی سہولت باہمی طور پر فائدہ مند رہی ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس نے دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کورونا کے دوران یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا، فریقین کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث افغانستان میں جاری جنگ  سے متاثر ہوا ہے، عالمی برادری میں افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال کا ادراک خوش آئند ہے، عالمی برادری، افغان شہریوں کی اقتصادی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے، یورپی یونین افغانستان میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو کابل سے انخلا اور پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، یورپی یونین کے وفد نے کابل سے یورپی ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔

وفد نے انخلاء میں مدد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا، وزیر خارجہ نے وفد کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
آزاد جموں وکشمیر کونسل کا وزیر اعظم پاکستان کو خط
تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید
گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی
پی ٹی آئی کا لیڈر اپنی پارٹی، کارکنوں اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر