Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی، عظمیٰ بخاری
عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل رات تحریک انصاف کے جلسے میں “نو عمران اونلی عوام” کے نعرے لگتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔ آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا الیکشن، ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے، کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حسان خاور، فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں، لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے، وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب آپ لوگوں کو اب این اے 133کے الیکشن کا نام لیتے بھی شرم آنی چاہیے، جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا وہ الیکشن لڑیں گے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے کھودے گڑوں میں خود گر رہے ہیں، تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی، شرمناک شکست کی وجہ سے تحریک انصاف الیکشن سے بھاگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو کا فرائنزک ہوچکا ہے، لاڈلے کو لانے کی سازش بھی بے نقاب ہوچکی ہے، لاڈلے نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے بھی لیے اور قوم کو مہنگائی کے ناقابل یقین تحفے بھی دیئے، آج پاکستان کا ہر شہری اڑھائی لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان اور انکی جماعت مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فنا ہونے والی ہے، مسلم لیگ(ن) تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
‘ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے’
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر