Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی، وزیر اعظم

Now Reading:

مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی، وزیر اعظم
عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے 20 سال دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا، اس دوران میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے، کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے، مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا،مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مال اور دولت نہیں انسان میں غیرت ہونی چاہیے، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، اگر ہم اپنی انا پر قابو نہیں پاسکتے تو تباہ ہوجاتے ہیں۔ میرٹ نہ ہو تو اشرافیہ ملکی وسائل پرقابض ہوجاتے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ملک سے اشرافیہ اور مافیا کی اجارہ داری کو ختم کریں گے، ہم آج جو کررہے ہیں اس کا اثر مستقبل میں نظر آئے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے سیاست میں آیا، میری زندگی کا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر بنانا ہے، میں نے مسلسل 22 سال جدوجہد کی، میرے پاس پیسہ اورعزت تھی لیکن معاشرتی ذمہ داری نبھانے کے لئے سیاست میں آیا، لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا، طاقت ور لوگوں نے میری کردارکشی کی، میری تضحیک کے لئے اسکینڈلزاور جعلی خبریں لائی گئیں، مجھے یقین تھا کہ یہ لوگ کچھ بھی کرلیں ، کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
سابق آئی ایس آئی چیف کا فیض آباددھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر