Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملالہ کے شوہر عصر ملک کس عہدے پر فائز ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی

Now Reading:

ملالہ کے شوہر عصر ملک کس عہدے پر فائز ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی
ملالہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہرعصر کون ہیں؟ کس عہدے پر فائز ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات  سامنے آ گئی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر کا پورا نام عصرملک ہے اور وہ پی سی بی لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے جنرل منیجر ہیں۔

دونوں گزشتہ دو سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، جولائی میں عصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پی آر کمپنی نے چند دن قبل ہی  پی سی بی سے رابطہ کیا اورعصر ملک کی ملازمت اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں پوچھا تاکہ اسے شادی کے پروفائل کا حصہ بنایا جاسکے۔

عصر ملک نےسوا سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجر کی حیثیت سے جوائن کیا تھا اور جلد اپنی قابلیت پر پروموشن حاصل کرکے جنرل منیجر بن گئے۔

عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

Advertisement

پی سی بی میں آنے سے قبل عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر  آپریشنز رہ چکے ہیں

اس کے علاوہ بھی عاصر ملک ملالہ یوسفزئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں 29 مئی 2020 کو پی سی بی میں تعینات کیا گیا تھا۔پی سی بی میں آنے سے پہلے عاصر ملک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کرتے تھے۔

اس کے علاوہ وہ پلیئرمینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کر دی۔

اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت اہم ہے، عصر ملک اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، نکاح کی سادہ تقریب برمنگھم میں ہوئی۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ ہم آگے کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو نے بھی ملالہ یوسف زئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرا پیار اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر