اداکارہ ماورہ حسین نے امیر گیلانی کےحوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

30th Nov, 2021. 07:42 pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے کام کے حوالے سے اہم خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنے ایک فین پیج کی ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگارم پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اداکارہ ماورہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار امیر گیلانی کےساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ماورہ حسین، امیر گیلانی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہشمند

ماورہ حسین کی انسٹا پوسٹ پر مداحوں نے ماورہ حسین اور امیر گیلانی کو دوبارہ ایک ساتھ کام کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مداحوں کے جانب سے دونوں اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش پر اداکارہ نے لکھا کہ وہ بھی امیر گیلا نی کیساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیےانتظار کررہی ہیں۔

 یاد رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ ماورہ حسین کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

نسٹاگرام پر اداکارہ ماورہ نے اپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر  کی ہے۔

اداکارہ ماورہ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

Square Adsence 300X250