Advertisement

کشمیری عوام بدترین  معاشی صورتحال کا شکار ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ کشمیری عوام  بدترین  معاشی صورتحال کا شکار ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے  او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے نمائندہ  خصوصی کو میامی اجلاس میں خصوصی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، انھیں یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ کشمیر جائیں اور صورتحال سے آگاہ کریں۔ مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کریں، یوسف الدوبے کا دورہ ان ہی ذمہ داریوں کے تناظر ہو رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری عوام بدترین  معاشی صورتحال کا شکار ہے، بھارت کے 2019 کے اقدامات کے نتیجے میں کشمیر کی معیشت کو ساڑے نو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر جبر ظلم و زیادتی کئی دہائیوں سے جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو ساڑھے نو ارب ڈالر نقصان ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ کا  یہ بھی کہنا تھا  کہ5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم کی انتہا نہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی حکومت سے بدزن ہوچکی ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی کے نمائندے کی آمد سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، او آئی سی کے وزراء خارجہ کا آئندہ اہم اجلاس مارچ 2022میں ہوگا، آئندہ اجلاس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی نمائندے نے آزادی کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کی، امید رکھتے ہیں کہ بھارت او آئی سی کے نمائندے کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے گا۔

 اس موقع پر او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وفد کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے پاکستان آیا ہے، نیویارک ملاقات میں ہم نے اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 یوسف الدوبے  کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بڑی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ ہمارا پانچ روز کا دورہ بہت فائدہ مند رہا، ہم اپنی تفصیلی رپورٹ مارچ میں کونسل آف فارنمنسٹرز اجلاس میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تدفین پر بھارت نے جو کیا وہ دنیا کے سامنے ہے، سید علی گیلانی کے جنازے میں لوگوں کے ہجوم کے ڈر سے ہندوستان نے پابندیاں لگائیں۔

او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے  کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دل و دماغ کی جنگ ہار چکا ہے، پاکستان کی بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن پر کریک ڈاؤن کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version