دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد

Naveed abbasWeb Editor

25th Nov, 2021. 02:54 pm

اے ٹی سی کراچی نے ملزم پر دھماکا خیزمواد رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی  میں رحمان ڈکیت کے بیٹے سلطان کے خلاف دھماکہ خیزمواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کو طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا۔ ملزم بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Square Adsence 300X250