Advertisement

ارباب شہزاد نے فاٹا انضمام کے طریقہ کار کو غلط قرار دے دیا

معاون خصوصی وزیر اعظم ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کے انضمام کا طریقہ کار درست نہیں تھا۔

سابقہ فاٹا کی ترقی سے متعلق قومی اسمبلی کی قائم خصوصی کمیٹی کے سیاسی ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر نور الحق قادری کی صدارت میں ہوا جس میں ارباب شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کا فیصلہ اور اعلان کرنے سے قبل قبائلی عوام کے متعدد مسائل کا حل ضروری تھا، اس وقت کی حکومت کا خیال تھا انضمام جلد از جلد ہو۔

ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لئے وقت درکار تھا، پنجاب، سندھ، بلوچستان سے فاٹا کو فنڈز دینے کی بات کریں گے، زمین کے تنازعات، معدنیات کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے بعد ضم شدہ اضلاع کی علاقائی مسائل حل ہوں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم ارباب شہزاد نے مزید کہا کہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، فاٹا کو بھولے نہیں ہیں فاٹا میرے دل کے بہت قریب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version