Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے کئے وعدوں پر عمل شروع، منی بجٹ کی تیاریاں

Now Reading:

آئی ایم ایف سے کئے وعدوں پر عمل شروع، منی بجٹ کی تیاریاں

حکومت نے ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف سے کئے وعدوں پر عمل شروع کردیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، اس حکومت چوتھے ترمیمی آرڈیننس کو آئی ایم ایف کے ایماء پر بل کی شکل میں پیش کرے گی، ترمیمی فنانس بل کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ترمیمی بل کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ ترمیمی بل میں حکومت برآمدات کے علاوہ زیرو ریٹنگ سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لے گی، جن اشیاء پر سیلز ٹیکس چھوٹ زائد ہے اس اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس ریٹ 17 فیصد لاگو ہوگا، اس کے علاوہ مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی فنانس بل میں شیڈول چھ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، جس سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی، اس طرح موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ ترمیمی بل میں رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے سے بڑھا کر 6100ارب روپے مقرر کرنے کا تجویز ہے تاہم پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کر کے 356ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کمی کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ ماہ منی بجٹ لانے کا عندیہ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر