ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر اعظم نے اچھےنتائج دیے،مصباح الحق

Web Desk

25th Nov, 2021. 08:40 pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم شاندار کھیلی، بابر اعظم نے اچھے نتائج دیے ہیں، اُسے کپتان بنانے کا لانگ ٹرم فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے دور میں بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اُن کے جانے کے بعد ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو بھی مان لیتے ہیں، یہ اُن کے لیے خوشی کی بات ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کریں گے،ثقلین مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رزلٹ نہیں آرہے، سینٹرل پنجاب میں کلب اور اسکول کرکٹ پر اچھا کام ہورہا ہے۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ گراس روٹ لیول پر کام ہونا اچھی بات ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔

Square Adsence 300X250