Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام میں کسی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا صدقہ جاریہ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

عوام میں کسی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا صدقہ جاریہ ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام میں کسی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔

  ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں یونیسف کے زیرِ اہتمام خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم سے متعلق آگاہی سیمینار میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، یونیسف کے چیف ہیلتھ ڈاکٹر طاہر منظور، ڈاکٹر ولبراڈ، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر نعمان خان، مشتاق شاد اور صوبے بھر سے علمائے کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

  ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے اپنے ابتدائیہ کلمات میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کی جانب سے 15 تا 27 نومبر تک خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم ہماری نسلوں کو بچانے کی مہم ہے،       خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے پونے 5 کروڑ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، یہاں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی آمد خسرہ و روبیلا کے خلاف قومی مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے، خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی میں علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ والدین کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران اپنے بچوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت پنجاب کی جانب سے ویکسینیشن کی بہت بڑی مہم ریچ ایوری ڈور کے تحت زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگا رہے ہیں، علمائے کرام سے بہتر صحت کا پیغام کوئی نہیں دے سکتا، قرآن پاک میں عوام کے حقوق کا بہت ذکر ہے، کسی انسان کو شعور دینا بھی بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 30 سال سے جینیٹک بیماریوں کے تدارک کیلئے کام کر رہی ہوں، معذور بچے کے ماں باپ ساری زندگی اس کی صحت کیلئے پریشان رہتے ہیں، تھیلیسمیاء کے بچوں کے شکار والدین کے آنسو نہیں رکتے، پاک نے ہمیں بات کرنے کا سلیقہ دیا ہے، روز حشر ہم سب مسلمانوں نے خدمت انسانیت کے بارے میں جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج علمائے کرام کو مدعو کرنے کا بنیادی مقصد نسلوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے، ہمارے بچے اس ملک کا مستقبل ہے، یہاں سے جانے والے تمام افراد پرعوام میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم بارے شعور پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومت پاکستان عوام کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، 31 دسمبرسے پنجاب کے تمام 2 کروڑ 93  لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سب سے زیادہ محکمہ صحت کو بجٹ دیا ہے، میں محکمہ صحت اور پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر شاباش دیتی ہوں، پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پنجاب میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم دنیا کی سب سے بڑی مہم ہے، علمائے کرام جمعے کے خطبہ کے دوران عوام کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں کسی بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے، پیغمبروں نے دنیا کو ہمیشہ تعلیم دی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حضرت عیسی علیہ سلام مردے میں جان ڈال دیتے تھے، جتنی بڑی ذمہ داری ہوتی اس بارے میں اتنا ہی پوچھا جائے گا، تمام علمائے کرام سے نسلوں کی صحت کو محفوظ بنانے کی استعدعا کرتی ہوں۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں تعلیم اور صحت کا بہترین نظام فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم میں علمائے کرام کی اشد ضرورت ہے، عوام کی صحت کے بارے میں علماء کرام سے بہترکوئی پیغام نہیں دے سکتا، والدین کیلئے صحت مند اولاد بہت بڑی نعمت ہے۔

   ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر ای پی آئی، نمائندہ یونیسف اور عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر