
بلوچستان حکومت نے کرمنل لاء آرڈیننس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے تحت گلی، سڑک یا ہائی وے پر ریلی، جلوس نکلنا اور دھرنا دینے کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کرمنل لاء آرڈیننس جاری کردیا ہے آرڈننس کے اجراء کا مقصد عوام الناس کی روز مرہ زندگی، آمد ورفت اور آزادانہ نقل و حمل میں رکاؤٹ پیدا کرنے کے کسی بھی عمل کو روکنا ہے۔
آرڈننس کے تحت سڑکوں پر ریلی جلوس نکالنے اور دھرنا دینے والوں کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا، سیشن کورٹ اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا دینے کے مجاز ہوں گے۔
خیال رہے کہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ ماہ سزا اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کرمنل لاء آرڈیننس گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد صوبے میں نافذ العمل ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News