Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرقانونی تعمیرات، عدالت کا ایک اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم

Now Reading:

غیرقانونی تعمیرات، عدالت کا ایک اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم
SHC

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والے ایک اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےعدالت میں جواب جمع کرادیا۔

ایس بی سی اے کی رپورٹ میں انکشاف کے بعد عدالت نے ایس بی سی اے کو بلڈر کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے اورغیرقانونی عمارت مسمار کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے کو اگرغیر قانونی تعمیرات کے ختم کرانے میں اگر قانون نافذ کرنے والے ادارواں کی معاونت درکار ہو حاصل کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے ویسٹ سے 9 دسمبر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالتی احکامات ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

عارف شاہ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں گراؤنڈ پلس ٹو سے زائد تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔ بلڈر نے علاقے میں غیر قانونی طور پر گراؤنڈ پلس فائیو اسٹوری بلڈنگ تعمیر کی

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر سے ساتھ والے مکان میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات علاقے کے خطرناک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر