
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سےایک ہیں، شاندار کیریئر پر کرس گیل کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
One of the greatest T20I players of all time! Congratulations on a wonderful career @henrygayle . You inspired a new generation of players all around the world, go well Universe Boss 👏
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2021
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن کے کھلاڑیوں کو کرس گیل نے بہت متاثر کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی اننگز کے اختتام پر کرس گیل کو ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر ڈگ آؤٹ میں خوش آمدید کہا۔
ان سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ وہ اب ویسٹ انڈیز کے لیے دوبارہ کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کرس گیل اور ڈیوین براوو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ دونوں کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیوین براوو نے دو روز قبل سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔
اسی کو دیکھتے ہوئے جب ڈیوین براوو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تو تمام کھلاڑیوں نے ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا تھا۔
قبل ازیں جب صرف 15 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہونے والے کرس گیل ڈگ آؤٹ پہنچے تو انہوں نے ایک ہاتھ میں اپنا بلا اور ایک ہاتھ میں اپنا ہیلمنٹ اس طرح بلند کیا جیسے کہ انہوں نے بہت کچھ حاصل کرلیا تھا۔
تمام کھلاڑیوں نے بھی ان کا استقبال کیا جبکہ ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرنے والے ڈیوین براوو نے کرس گیل کو گلے سے لگایا۔
کرس گیل نے 79 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 75 اننگز میں 27.92 کی اوسط سے 1899 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
بولنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کے لیے 29 اننگز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News