Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کی آبائی نسل کی خاتون کے حکومت پر ‘سنگین’ نوعیت کے الزامات  

Now Reading:

آسٹریلیا کی آبائی نسل کی خاتون کے حکومت پر ‘سنگین’ نوعیت کے الزامات  

آسٹریلین حکومت کے خلاف یہاں کی آبائی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جیل میں ریمانڈ کے دوران سنگین نوعیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی آبائی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کینبرا کی جیل میں ریمانڈ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی) حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے والی مقامی ’نگوناوال‘ خاتون نے عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویز میں دعویٰ کیا کہ رواں سال جنوری میں الیگزینڈر میکونوچی اصلاحی مرکز میں پولیس افسران نے انہیں متعدد مرتبہ انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا اور ان کا دعویٰ تھا کہ ان پر مبینہ طور پر جنسی حملہ بھی ہوا۔

37 سالہ متاثرہ خاتون کا دعویٰ تھا کہ گارڈز کی جانب سے ان کی زبردستی کپڑے اتار کر تلاشی لی گئی جب کہ جیل کے مرد قیدی بھی یہ منظر دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اس موقع پر پولیس افسران کی ایک ٹیم کے پاس چاقو موجود تھا اور واقعے کی سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج جیل کے آپریشن روم میں لائیو دیکھی گئی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جیل کے کرائسز سپورٹ یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا کیونکہ ’وہ میری حفاظت اور دماغی صحت کے حوالے سے فکر مند تھے‘۔

اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات، جن میں آڈیو ریکارڈنگ شامل تھی، میں برہنہ تلاشی والے واقعات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

دوسری جانب اے سی ٹی کے انسپکٹر آف کوریکشنل سروسز نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایک رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا کہ اگرچہ یہ تلاشی قانونی تھی لیکن افسران نے خاتون کے حقوق کا ’درست طریقے سے خیال‘ نہیں کیا۔

علاوہ ازیں مذکورہ جیل میں کلینک چلانے والی اور ہیلتھ سینٹر کی چیف ایگزیکٹو جولی ٹونگس نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے پر حکام کو جوابدہ ٹہرایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیاں ہوئیں اور پھر بھی کچھ بھی نہیں بدلا اور کچھ بھی نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر