چئیرمین شوگرملزایسوسی ایشن ذکا اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت گنےاورچینی کی قیمت مقررنہیں کرے گی۔
لاہورمیں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ وزیراعظم نے شوگرملزکےمسائل کے حل کے لیے مشیرخزانہ کی سربراہی میں ہائی پاورکمیٹی بنا دی ہے۔
انھوں نے پریس کانفرنس میں دعوٰی کیا کہ مشیرخزانہ نےیقین دہانی کرائی ہے کہ چینی کی قیمت کو مارکیٹ میکانزم پرچھوڑدیا جائے گا۔ حکومت گنےاورچینی کی قیمت مقررنہیں کرے گی جبکہ حکومت چینی کے اسٹریٹجک ذخائررکھے گی۔
ذکا اشرف کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت چینی کے لیےکوئی سبسڈی نہیں دے گی۔ حکومت بنکوں کو ورکنگ کیپیٹل فراہم کرنے پر آمادہ کرے گی۔ مشیر خزانہ نے دیگر محکموں کو ہدایات دی ہے کہ شوگرملوں سے مکمل تعاون کریں۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نےشوگرانڈسٹری کےمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت نے زور دیا کہ شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو 15 سے 20 روز میں ادائیگیاں کریں گی۔
ذکا اشرف نے کہا کہ شوگرملز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ اورجنوبی پنجاب کی ملیں 15 نومبرسے جبکہ وسطی پنجاب کی 20 نومبر تک چلادی جائیں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرشنگ سیزن کےآغازسے چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ اب قیمتیں ایسی ہوں گی جو عوام کے لیے بھی بہترہوں اورہمارا بھی نقصان نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News