ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف امیدوں، امنگوں اور نئے جذبوں کی جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا بنیادی مقصد نئی نسل کی آبیاری کرنا تھا۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، ہم نے پاکستان میں تبدیلی کے سفر میں نوجوان نسل کو عَلم تھمایا۔
معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ہر تین میں سے دو لوگ تیس سال سے کم عمر کے ہیں، اپنی اس 65 فیصد آبادی کی انرجی کو درست سمت دینا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام، ہنر مند پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پنجاب حکومت اسی ویژن کو ای روزگار پروگرام کی شکل میں آگے لے کر چل رہی ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات نوجوان نسل کی انرجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان پُل کا کام کر رہے ہیں، یہ کام نوجوانوں کی محنت، لگن اور جذبے کے بغیر نا ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News