بنگلادیش کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا، میچ سے ایک روز قبل انہوں نے والدہ سے ویڈیو کال پر بات کی۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے انٹرنیشنل ڈيبیو کیا اور اپنے پہلے ہی او ورمیں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ حاصل کرلی۔
میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر تین اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
نوجوان فاسٹ بولر نے میچ سے پہلے ٹیم میں شامل کیے جانے پر والدہ سے ویڈيو کال پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ بہت پُرجوش ہیں، ملک کے لیے کھیلنے کے لیے ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے۔
شاہنواز کا کہنا تھا کہ انہیں آج کے دن کا انتظار تھا کیونکہ ان کا خواب پورا ہونے جارہا ہے۔
قومی ٹیم کے لیے لاڑکانہ کا پہلا کھلاڑی بننا ان کے لیے قابلِ فخر بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
